ہفتہ 13 جون 2026 - 15:18
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی کابینہ کا اجلاس؛ امریکہ کے ایران لبنان پر دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

حوزہ /رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور میں منعقد ہوا؛ جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال اور فیصلے کیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی کابینہ کا اجلاس رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیرِ صدارت حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں نائب صدور مولانا مرید حسین نقوی، مولانا نذیر حسین مطہری، جنرل سیکرٹری مولانا سید ضیاء الحسن نجفی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد تحسین،سیکرٹری نشرو اشاعت مولانا ملک محمد اشرف، ناظم امتحانات مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملکی اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے ایران اور لبنان پر دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیاگیا اور قرار دیا گیا کہ امریکہ دنیا کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے، لیکن اسلامی جمہوری ایران کے عوام، حکومت اور فوج نے امریکی افواج کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں۔ جس متکبر امریکہ نے جنگ مسلط کی تھی اب معاہدے کی بھیک مانگ رہا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ محرم الحرام امت مسلمہ کو وحدت کا پیغام اور مظلوموں کا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے۔حکومت عزاداری کے انعقاد میں رکاوٹوں کو دور کرے، ناجائز پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

اجلاس میں جموں وکشمیر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی نقصان قرار دیا گیا۔

اجلاس میں مجلسِ عاملہ کے مطالبات اور تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے نصاب تعلیم کو بہتر بنانے اور شعبۂ تبلیغات کو مؤثر بنانے کا فیصلہ اور مدارس کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علم کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کو مستحکم، منظم اور ایک دھارے میں مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کو مزید بہتر بنا کر اسے شائع بھی کروایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق المدارس الشیعہ کی نئی کابینہ میں زیادہ تر جوان علماء شامل ہیں، انہیں اپنی توانائیاں علوم اسلامی کی ترویج کے لیے زیادہ سے زیادہ صرف کرنی چاہیئں، علماء اور طلباء کے ساتھ روابط کو مضبوط بنا کر مدارس دینیہ کے لیے اچھا نظام متعارف کروائیں گے۔

رئیس الوفاق نے مدارس کے نصاب تعلیم اور نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی اور انہیں درست کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آیت الله حافظ ریاض حسین نجفی نے نصاب تعلیم میں ترجمہ قرآن مجید کو باقاعدگی کے ساتھ اجراء کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش پر دائرہ امتحانات نے قرآن مجید کے ترجمے کو نصاب کا حصہ بنایا جو کہ خوش آئند اقدام ہے۔ رئیس الوفاق نے علماء اور طلباء سے روابط کو مضبوط بنانے پر بھی زوردیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha